Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / روسی خاتون جاسوس ماریا بوٹینا کو سزائے قید

روسی خاتون جاسوس ماریا بوٹینا کو سزائے قید

واشنگٹن، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت نے جاسوسی کی ملزمہ روسی خاتون ماریا بوٹینا کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے کولمبیا کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں چہارشنبہ کو اس معاملے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ماریا پر روس کے لئے امریکہ میں جاسوسی کرنے کے الزام لگائے اور اس کی ایک تصویر بھی عدالت کے سامنے پیش کی۔ جس میں ماریا ایک ریسٹورنٹ میں ایک روسی جاسوس سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے ۔اس سے پہلے اتوار کو امریکہ میں رہنے والی 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوٹینا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا. ماریا پر امریکی شہریوں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے کر روسی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور سیاسی گروپوں میں دراندازی کی سازش رچنے کے الزام ہیں۔امریکی یونیورسٹی کی طالبہ ماریا بوٹینا بندوق رکھنے کے حقوق (گن رائٹس) کی وکالت کرنے والے ایک روسی تنظیم کی بانی بھی ہے . ماریا پر روس کے ایک مرکزی بینک کے ایک اعلی افسر کی ہدایت پر کام کرنے کے الزامات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT