Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / روسی سفیر کا قتل : ترکی میں چھ افراد گرفتار

روسی سفیر کا قتل : ترکی میں چھ افراد گرفتار

انقرہ ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے روسی سفیر کے قتل معاملہ میں چھ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ قتل ایک ایسے پولیس اہلکار نے کیا ہے جو اس وقت ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ دوسری طرف ایسے  اندوہناک واقعہ پر روس نے ترکی سے وضاحت طلب کی ہے۔ اب  جبکہ انقرہ میں دہشت گردی کے قبل ازیں ہوئے واقعات کے بعد ہائی الرٹ ہے، وہیں انقرہ میں واقع امریکی سفارتخانے کے باہر ایک شخص کے ذریعہ فائرنگ کے واقعہ نے نہ صرف عوام بلکہ حکام کو بھی حیرت زدہ اور خوفزدہ کردیا ہے۔ صدر روس ولادیمیر پیوٹن نے اس واقعہ کے بعد سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ قتل کے پس پشت کون کارفرما ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق روس کی ایک تحقیقاتی ٹیم جلد ہی ترکی پہنچ رہی ہے۔ ترکی کے 22 سالہ پولیس اہلکار نے روسی سفیر اینڈری کارلوف پر پیچھے سے چار بار گولیاں چلائیں۔ اس واقعہ کے باوجود ماسکو میں شامی بحران سے متعلق ترکی، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا سہ رخی اجلاس اپنے پروگرام کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT