Tuesday , December 11 2018

روسی صدر پوتین کا رویہ ہٹلر کی مانند پرنس چارلس کا متنازعہ ریمارک

لندن ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس چارلس نے دورۂ کناڈا کے دوران تنازعہ چھیڑ کر روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حالیہ اقدامات کا اڈالف ہٹلر کی کارروائیوں سے تقابل کیا۔ ایک برطانوی اخبار نے کہا کہ کئی گواہ ہیں جنھوں نے پرنس کو 78 سالہ میرین فرگوسن سے گفتگو میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے سنا، جو بہ عمر 13 سال نازیوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے اور

لندن ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس چارلس نے دورۂ کناڈا کے دوران تنازعہ چھیڑ کر روسی صدر ولادیمیر پوتین کے حالیہ اقدامات کا اڈالف ہٹلر کی کارروائیوں سے تقابل کیا۔ ایک برطانوی اخبار نے کہا کہ کئی گواہ ہیں جنھوں نے پرنس کو 78 سالہ میرین فرگوسن سے گفتگو میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے سنا، جو بہ عمر 13 سال نازیوں کو چھوڑ کر فرار ہوئے اور ہولوکاسٹ میں ارکان خاندان سے محروم ہوئے تھے۔ فرگوسن نے ’ڈیلی میل‘ کو بتایا، ’’میں نے اُن سے میرے خاندانی پس منظر کے تعلق سے بات کی اور یہ کہ میں کس طرح کناڈا آیا‘‘۔ تب پرنس نے کہا: ’’اور اب پوتین کا عمل بس ہٹلر جیسا ہی ہے‘‘۔

تھائی لینڈ میں مارشل لا فوجی بغاوت نہیں : امریکہ
بنکاک، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے اتحادی ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں مارشل لا فوجی بغاوت نہیں لیکن تھائی فوج کو ہر حال میں ملک کے جمہوری اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تھائی لینڈ کا آئین ملک میں مارشل لا کے نفاذ کی اجازت دیتا ہے اور تھائی فوج کی قیادت واضح کر چکی ہے کہ یہ عبوری اقدام ہے۔

TOPPOPULARRECENT