Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / روسی طیارہ کو مار گرانا ، ہمارے لیے ناقابل فراموش : پوٹین

روسی طیارہ کو مار گرانا ، ہمارے لیے ناقابل فراموش : پوٹین

ماسکو ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ذریعہ روسی جنگی طیارہ کو مار گرائے جانے کے واقعہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے ایک بار پھر اس واقعہ پر ترکی قیادت کو ملامت کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہم کسی نوعیت کی رعایت نہیں کرنا چاہتے ۔ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی اور ظلم و ستم کو انسانیت کے کم ترین درجہ سے تعبیر کیا ہے جو ایسا کرتا ہے وہ انسانیت کے درجہ سے گرجاتا ہے ۔
لیبیا کے سمندر سے
1500 تارکین وطن کو بچا لیا گیا
روم ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی بحریہ نے کہا کہ لیبیا کے ساحلی سمندر سے 7 علحدہ کارروائیوں میں اب تک 1500 سے زائد تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔ یہ تارکین وطن اٹلی کی جانب سے فراہم کردہ ٹیکسیوں میں پھنس گئے تھے۔ بحریہ نے کہاکہ خراب موسم کے باعث بچاؤ کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی ۔ گذشتہ 10 دن کے دوران صرف 400 تارکین وطن کو پھنسی ہوئی کشتیوں سے نکالا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT