Monday , December 18 2017
Home / دنیا / روسی طیارے کی بم حملہ میں تباہی کی توثیق آئی ایس سے انتقام لینے ولادیمیر پوٹن کا عہد

روسی طیارے کی بم حملہ میں تباہی کی توثیق آئی ایس سے انتقام لینے ولادیمیر پوٹن کا عہد

ماسکو ؍قاہرہ۔17 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر روس ولادیمیر پوٹین نے انتقام کا عہد کیا جبکہ روس کی جانب سے توثیق ہوگئی کہ روسی مسافر جٹ طیارہ جو گزشتہ ماہ مصر کی فضاء میں پرواز کررہا تھا مار گرایا گیا تھا جس سے 224 مسافر ہلاک ہوگئے تھے ۔ روس نے شام میں بمباری شدید کردینے کا عہد کیا تاکہ اس قسم کے حملوں کا انسداد کیا جاسکے ۔ ملک کے محکمہ سلامتی نے اعلان کیا ہے کہ ایسی کسی بھی اطلاع دینے والے کو جس کے نتیجہ میں اس حملہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جاسکے ، پانچ کروڑ امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا ۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جبکہ روس نے دہشت گردی کے بے رحم جرائم کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے ۔ صدر روس ولادیمیر پوٹین نے صیانتی سربراہوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ۔ انھوں نے کہاکہ صحرائے سینائی میں ہمارے عوام کا قتل خونریز ترین جرائم میں سے ایک ہے ۔ ہم ہماری روحوں اور دلوں سے بہتے ہوئے آنسو پونچھنا چاہتے ہیں، یہ زخم ہمیشہ تازہ رہے گا اور اُس وقت تک مندمل نہیں ہوگا جب تک کہ ہم مجرموں کو تلاش کرکے اُنھیں قرارواقعی سزاء دیدیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم ان مجرموں کو چاہے وہ کہیں بھی روپوش ہوں پتہ چلاکر گرفتار کریں گے ۔ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی گوشہ میں ہو ، انھیں سزاء دی جائے گی ۔ اس دوران مصر نے سینائی میں روسی طیارہ کو مار گرائے جانے کی ہنوز توثیق نہیں کی۔ دوسری طرف ملک میں ایرپورٹ اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT