Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / روسی فوج کی بڑے پیمانہ پر مشقیں

روسی فوج کی بڑے پیمانہ پر مشقیں

ماسکو ۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے ملک کے جنوبی حصے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی حملوں سے بچاؤ کیلئے کی جانے والی ان خصوصی مشقوں میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران تقریباً پانچ سو مختلف ہتھیار بھی استعمال کئے جائیں گے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں

ماسکو ۔ 5 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے ملک کے جنوبی حصے میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائی حملوں سے بچاؤ کیلئے کی جانے والی ان خصوصی مشقوں میں دو ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران تقریباً پانچ سو مختلف ہتھیار بھی استعمال کئے جائیں گے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں میں آرمینیا، جارجیا، ابخاسیہ، کریمیا اور جنوبی اوسیتیا میں قائم روسی چھاؤنیاں بھی شامل ہیں۔ جنوبی اور شمالی قفقاز میں شروع ہونے والی یہ مشقیں دس اپریل تک جاری رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT