Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / روسی فٹبال ٹیم میں جڑواں بھائیوں کا انتخاب

روسی فٹبال ٹیم میں جڑواں بھائیوں کا انتخاب

ماسکو۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں روسی ٹیم میں دو جڑواں ہم شکل بھائی حریف ٹیموں کا امتحان لیں گے۔ 22 سالہ آنٹن اور الیکسی میران چک جڑواں بھائی ہیں، روسی فٹبال لیگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں روس کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔روسی فٹبال چیف وٹالی مٹکو نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کیلیے پہلے ہی کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہارکا موقع دیا جس سے ہمیں ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملی۔ میران چکس بہت ہی متاثر کن فٹبالرہیں اوران کا کھیل کے حوالے سے بالکل مختلف رویہ ہے، یہ پروفیشنلز کی نسل ہے۔دونوں بھائی گزشتہ ماہ ایران اور جنوبی کوریا کے خلاف دوستانہ میچز میں اپنی ٹیم کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ روسی ٹیم میں اکٹھے کھیلنا ایک ایسا احساس ہے جس کولفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

 

TOPPOPULARRECENT