Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / روسی مداخلت پر ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ

روسی مداخلت پر ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی ٹیم امریکی صدارتی انتخابات (2016) کے دوران روسی مداخلت پر کی جانے والی تحقیقات کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولر اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آیا ٹرمپ کے مشیران صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کیلئے روسی حکومت سے ربط میں تھے۔ تحقیقات میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ آیا صدر ٹرمپ نے مبینہ طور پر سابق ایف بی آئی ڈائرکٹر جیمس کومی کو سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلائن کے خلاف تحقیقات نہ کرنے کی ہدایت دیکر انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔ فلائن نے گذشتہ سال ڈسمبر میں یہ اعتراف کیا تھاکہ انہوں نے روسی سفیر کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت سے متعلق دروغ گوئی سے کام لیا تھا۔ تاہم ٹرمپ کی ٹیم کو اب تحریری طور پر سوالات کے جوابات دینے ہوں گے جبکہ فی الحال مولر کے دفتر سے اس سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT