Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / روسی کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ

روسی کھلاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ

لاس اینجلس۔15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس کی تاریخ میں ڈوپنگ کے سب سے بڑے اسکینڈل کے ضمن میں امریکہ کی 17 ڈوپنگ ایجنسیوں نے روسی ایتھلیٹ کو 2018ء ونٹر گیم میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کے ضمن میں اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں۔ مختلف ایجنسیوں کے دو روزہ اجلاس کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ روسی ایتھلٹ پر پابندی عائد کریں۔ روسی ٹریک اور فیلڈ کے ایتھلیٹس کو گزشہ برس ریو اولمپکس اور عالمی چمپئن شپ جو کہ گزشتہ ماہ لندن میں منعقد ہوئی تھی اس میں شرکت سے باز رکھا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں ان پر سے پابندی اٹھائی گئی ہے لیکن امریکی حکام نے 2018ء ونٹر اولمپکس میں ان کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT