Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / روسی کھلاڑی کی بنیان پر پوٹین کی تصویر سے تنازعہ

روسی کھلاڑی کی بنیان پر پوٹین کی تصویر سے تنازعہ

استنبول۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے شہر استنبول میں کھیلے گئے یوروپا کپ کے ایک میچ میں روس کے کلب لوکوموٹیو کے کھلاڑی نے میچ کے اختتام پر اپنی شرٹس اتار کر زیب تن بنیان پر پیوتن کی تصویر دکھا کر اسٹیڈیم میں موجود مقامی شائقین کو اشتعال دلا دیا۔ ترک کلب فینربیس اور لوکوموٹیو کے درمیان میچ میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی کشیدگی واضح طور پر غالب نظر آئی۔ یاد رہے کہ یہ میچ ایک ایسے موقع پر کھیلا گیا ہے جب ترکی کی جانب سے روس کا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں میں سیاسی کشیدگی جاری ہے۔دریں اثناء اس مقابلے  میں ترک کلب نے 2-0  سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم میچ کے اختتام پر لوکوموٹیو کے مڈفیلڈر ڈمٹری تراسوو نے اپنی شرٹ اتار کر نیچے پہنی بنیان پر بنی روسی صدر ولادمیر پیوتن کی ٹوپی پہنی ہوئی تصویر کو نمایاں کیا جس پر ‘مہذب ترین صدر’ کے الفاظ تحریر تھے۔ طیارہ مار گرائے جانے کے بعد روس نے ترکی پر معاشی پابندیاں لگا دی تھیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان شام کے معاملے پرکشیدگی بھی جاری ہے جہاں ترکی باغیوں جبکہ روس بشار الاسد حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔اس حرکت کے بعد مشتعل شائقین نے روسی شائقین کو لے جانے والی بس پر پتھراؤ کیا بعد ازاں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

آئندہ سال بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان ممکن :تمیم اقبال
دبئی۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ میں پشاور زلمی کی ٹیم کے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ سال بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان آسکتی ہے۔ جس طرح آئی پی ایل نے ہندوستان اور بی پی ایل نے بنگلہ دیش کو فائدہ دیا ہے اس طرح پاکستان میں بھی پاکستان سوپر لیگ سے نئی صلاحیت دریافت ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT