Friday , September 21 2018
Home / دنیا / روس اور ایران میں تیل کے عوض خوراک کے معاہدے کی مخالفت

روس اور ایران میں تیل کے عوض خوراک کے معاہدے کی مخالفت

واشنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے روس اور ایران کے درمیان تیل کے عوض خوراک کے ممکنہ معاہدے کی سخت مخالفت کی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ جاک لو نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا ہے ماسکو، ایران کے ساتھ تیل کے عوض خوراک کے معاہدے سے باز رہے۔ جاک لو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو روس کے اس اقدام پر گہری تشویش ہے اور اس کے رد عمل میں ماسکو کو عال

واشنگٹن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے روس اور ایران کے درمیان تیل کے عوض خوراک کے ممکنہ معاہدے کی سخت مخالفت کی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ جاک لو نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا ہے ماسکو، ایران کے ساتھ تیل کے عوض خوراک کے معاہدے سے باز رہے۔ جاک لو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو روس کے اس اقدام پر گہری تشویش ہے اور اس کے رد عمل میں ماسکو کو عالمی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی وزارتِ خزانہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ جاک لو نے اپنے روسی ہم منصب انٹون سیلوانوف سے ملاقات کی

جس میں مسٹر لو نے انہیں بتایا کہ ہمیں ایران کے ساتھ ماسکو کے تیل کے بدلے خوراک کے ممکنہ معاہدے پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے روسی ہم منصب سے کہا کہ اگر ماسکو، ایران سے تیل کی خریداری کا معاہدہ کرتا ہے تو اسے عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں روسی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ ماسکو، تہران سے تیل کے بدلے خوراک کا ایک معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT