Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / روس اور جارجیا میں نمستے ٹو انڈیا پروگرام ، 25 رکنی وفد کا دورہ

روس اور جارجیا میں نمستے ٹو انڈیا پروگرام ، 25 رکنی وفد کا دورہ

نئی دہلی ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کونسل برائے تہذیبی تعلقات نئی دہلی کی جانب سے بھارت فوک آرٹس اکیڈیمی حیدرآباد کے تعاون سے 15 تا 22 نومبر روس اور جارجیا میں نمستے انڈیا ٹور 2015 کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کے مطابق حیدرآباد کے ممتاز فنکار راگھو راج بھٹ کی قیادت میں 25 ڈانسرس اور موسیقاروں پر مشتمل ایک ٹروپ تہذیبی رقص میں ہندوستان کی نمائندگی کریگا ۔ ہندوستان کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد نے 1950 ء میں ہندوستان کونسل برائے تہذیبی تعلقات کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ جس کا مقصد ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ تہذیبی تعلقات میں استحکام ، ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرنا اور بیرونی ممالک اور عوام کے ساتھ تہذیبی وفود کا تبادلہ ہے ۔ ڈاکٹر راجگوپال بھٹ نے ہندوستانی لوک تہذیب کے فروغ کیلئے 1952ء میں بھارت فوک آرٹ اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایاتھا ۔یہ اکیڈیمی کئی قومی و بین الاقوامی تہذیبی پروگراموں میں حصہ لے چکی ہے جس کو اب روس اور جارجیا میں ہندوستانی لوک رقص ، موسیقی اور تہذیب کی نمائندگی کا موقع فراہم کیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT