Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / روس جاریہ سال ایران کو میزائیلس سربراہ کرے گا

روس جاریہ سال ایران کو میزائیلس سربراہ کرے گا

ماسکو 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک عہدیدار نے کہاکہ روس جاریہ سال عصری میزائیل سسٹمس ایران کو سربراہ کرے گا جبکہ روس کی جانب سے ہتھیاروں کی ایران کو سربراہی پر امتناع برخاست کردیا گیا ہے۔ ایران کی اعلیٰ ترین صیانتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہاکہ اُن کے خیال میں یہ میزائیلس جاریہ سال سربراہ کردیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے ر

ماسکو 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک عہدیدار نے کہاکہ روس جاریہ سال عصری میزائیل سسٹمس ایران کو سربراہ کرے گا جبکہ روس کی جانب سے ہتھیاروں کی ایران کو سربراہی پر امتناع برخاست کردیا گیا ہے۔ ایران کی اعلیٰ ترین صیانتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہاکہ اُن کے خیال میں یہ میزائیلس جاریہ سال سربراہ کردیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے روسی خبر رساں اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے کل عصری S-300 فضائی دفاعی میزائیل نظام کی ایران کو سربراہی معطل کردینے کے احکام واپس لے لئے ہیں۔ جبکہ مغربی ممالک کے ساتھ ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے بارے میں معاہدہ طے پاچکا ہے۔ ایران نے اِس تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT