Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / روس سے الحاق کیلئے کریمیا کی پارلیمنٹ میں رائے دہی

روس سے الحاق کیلئے کریمیا کی پارلیمنٹ میں رائے دہی

کریمیا 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )یوکرین میں کریمیا کی پارلیمنٹ نے آج روس سے الحاق کیلئے ووٹ ڈالا۔ پارلیمنٹ کے اس فیصلہ پر 10 دن کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ یوکرین کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے لیکن کریمیا نے موافق روس پیدا کرتے ہوئے یوروپی یونین قائدین کو مشتعل کردیا ہے۔ کریمیا میں روسی بولنے والے افراد کی اکثریت پائی جاتی ہے ۔ اس

کریمیا 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )یوکرین میں کریمیا کی پارلیمنٹ نے آج روس سے الحاق کیلئے ووٹ ڈالا۔ پارلیمنٹ کے اس فیصلہ پر 10 دن کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ یوکرین کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے لیکن کریمیا نے موافق روس پیدا کرتے ہوئے یوروپی یونین قائدین کو مشتعل کردیا ہے۔ کریمیا میں روسی بولنے والے افراد کی اکثریت پائی جاتی ہے ۔ اسی دوران 28 قومی یوروپی یونین نے روس کی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے یوکرین کی علاقائی یکجہتی کی حمایت کی ہے ۔ امریکہ نے روس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج بعض تحدیدات نافذ کئے ہیں۔ سرد جنگ کے بعد سے ایسٹ ویسٹ کے درمیان سب سے بدترین تعطل پیدا ہوگیا ہے ۔ ماسکو پر دباؤ ڈالنے کیلئے صدر امریکہ بارک اوباما نے تحدیدات کا اعلان کیا۔ یوکرین کی خود مختیار ی علاقائی یکجہتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر امریکہ میں روسی اثاثہ کو منجمد کردیا گیا اور دورہ امریکہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یوروپی یونین نے یوکرین کے معزول صدر اور دیگر کے اثاثہ منجمد کردیئے
بروسیلز۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے یوکرین کے برطرف لیڈر وکٹر یانکووچ ، سابق وزیراعظم مائیخولا آزاروف اور 16 سابق وزراء ، تاجرین اور سکیورٹی سربراہان کے اثاثہ جات منجمد کردیئے۔ ان تمام پر دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 12 ماہ کیلئے ہوگا اور یوکرین کے نئے حکام منجمد فنڈس کو بازیاب کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT