Monday , December 18 2017
Home / دنیا / روس سے روابط : وائیٹ ہاؤز کے سابق چیف آف اسٹاف سے پوچھ گچھ

روس سے روابط : وائیٹ ہاؤز کے سابق چیف آف اسٹاف سے پوچھ گچھ

واشنگٹن۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) 2016ء میں امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا معاملہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ پیچیدہ ہوتا جارہا ہے جس میں اب پوچھ گچھ کی باری آئی ہے وائیٹ ہاؤز کے سابق چیف آف اسٹاف رینئس پرائبس کی جنہیں اس معاملے کی تحقیقات کرنے والوں نے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ دریں اثناء پولٹیکو اور ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے بھی پرائبس کے وکیل ولیم برک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل کونسل کے ارکان کے ساتھ رابرٹ ملر کی ٹیم کا انٹرویو رضاکارانہ تھا۔ مسٹر برک نے کہا کہ انہوںنے تمام سوالات کے جواب بخوشی دیئے، حالانکہ اس معاملے میں پرائبس نے خود کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن پولٹیکو کے مطابق انٹرویو کیلئے وہ کئی ہفتوں سے تیاریاں کررہے تھے۔ جن دیگر لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔ ان میں ٹرمپ کے سب سے بڑے پیٹے کی کریملن کی ایک خاتون وکیل سے انتخابات کے دوران ملاقات اور وائیٹ ہاؤز ٹرمپ کی روس عہدیداروں سے ملاقات کا معاملہ شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT