Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / روس سے روابط کم کردیں، یوروپی یونین کی خواہش

روس سے روابط کم کردیں، یوروپی یونین کی خواہش

نئی دہلی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج یوکرین بحران کی یکسوئی کیلئے ہندوستان کو بھی شامل کرلینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے خاص تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کو بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ فائر بندی کے معاہدہ کی تکمیل کیلئے ترغیب دے سکتا ہے۔ یوروپی یونین کے سفیر یوائوکراونہو نے کہا کہ ہندوست

نئی دہلی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج یوکرین بحران کی یکسوئی کیلئے ہندوستان کو بھی شامل کرلینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے خاص تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک کو بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ فائر بندی کے معاہدہ کی تکمیل کیلئے ترغیب دے سکتا ہے۔ یوروپی یونین کے سفیر یوائوکراونہو نے کہا کہ ہندوستان یوکرین بحران کے پُرامن حل کو تلاش کرنے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے، جس کے بارے میں مغربی ممالک نے روس کو مزید تحدیدات عائد کردینے کی دھمکی دے رکھی ہے جبکہ اس سے کشیدگی کو گھٹانے کے اقدامات کا تقاضہ کیا جارہا ہے۔ یوروپی یونین کے سفیر نے کہا کہ ہندوستان کے روس سے دیرینہ تعلقات اور رشتے سے استفادہ کرتے ہوئے اس معاملے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان، روس کے ساتھ اپنے رابطوں میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کے ضمن میں تشویش کا اظہار کرے گا اور اس سلسلے میں طئے شدہ سیز فائر معاہدوں کی تعمیل پر بھی زور دے گا۔ انہوں نے کہا کہ 27 رکنی یوروپی یونین اس مسئلہ کی یکسوئی میں ہندوستان کے کسی بھی قسم کے رول اور سرگرمی کا خیرمقدم کرے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT