Friday , December 15 2017
Home / دنیا / روس :شادیوں کیلئے پولیس کا خصوصی یونٹ قائم

روس :شادیوں کیلئے پولیس کا خصوصی یونٹ قائم

ماسکو۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی روس میں شادیوں میں لوگوں کی حفاظت کیلئے پولیس کا ایک خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ 40 اہلکاروں پر مشتمل پولیس کا یہ یونٹ شمالی کاکیشیا کے خطے ادیجیا میں گشت کرے گا اور اس امر کو یقینی بنائے گا کہ شادی کے مہمانوں سے بھری گاڑیاں ہائی وے کے ضابطوں کی پابندی کریں اور گاڑی کی کھڑکیوں سے کوئی فائرنگ نہ کرے۔ ادیجیا کے لوگ بھرپور جشن منانے کیلئے مشہور ہیں اور وہاں شادیوں میں اکثر اوقات فائرنگ کی جاتی ہے اور ٹریفک قوانین کی پرواہ کئے بغیر شور شرابے کے ساتھ گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔ ادیجیا کے وزیرِ داخلہ الیکسینڈر رچٹسکی نے بتایا کہ شادی میں شریک مہمانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پولیس یونٹ بنانے سے شادی کے موقع پر گاڑیوں سے لوگوں کے خوشی کے ناقابلِ کنٹرول اظہار کا خاتمہ ہو جائے گا۔  کئی نو بیاہتا جوڑوں نے ان حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک دلہن نے کہا کہ اس طرح کا پولیس کا یونٹ قائم کرنا درست اقدام ہے کیونکہ شادیوں میں فائرنگ سے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT