Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / روس میں آئندہ سال 18 مارچ کو صدارتی انتخابات

روس میں آئندہ سال 18 مارچ کو صدارتی انتخابات

ماسکو ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد آئندہ سال 18 مارچ کو ہوگا جبکہ ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کیلئے بھی رائے دہی ہوئی ہے۔ فیڈریشن کونسل کی جانب سے منعقدہ رائے دہی حالانکہ صرف ضابطہ کی تکمیل ہے بلکہ دوسرے معنوں میں اسے مارچ 2018ء کے انتخابات کیلئے مہم کے آغاز سے تصور کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی یہ کہہ کر غیریقینی حالات کو ختم کردیا کہ وہ چوتھی میعاد کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پوٹن کے کامیابی حاصل کرنے کے قوی امکانات پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT