Friday , July 20 2018
Home / دنیا / روس میں آتشزدگی ‘3بچے ہلاک

روس میں آتشزدگی ‘3بچے ہلاک

ماسکو ۔25مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) 3 بچے اور ایک خاتون سائبریا شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی کے ایک بڑے حادثہ کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ آج وینٹرچیری شاپنگ سنٹر کیمیروف تک پھیل گئی ۔تاحال چار ہلاکتوں کا پتہ چلا ہے ۔ جن میں تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جو آتشزدگی کے حادثہ کے وقت شاپنگ مال میں موجود تھے ۔ عہدیداروں کے بموجب آگ کا بھڑکنا سینما آڈیٹوریم سے شروع ہوا ۔ روسی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے بموجب عمارت سے 200 افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔خبر رساں ادارہ ’وینٹرفیکس ‘ نے کہا کہ آگ ایک ہزار مربع میٹر میں پھیل گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT