Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / روس میں بم دھمکیوں سے 15 ہزار افراد کا تخلیہ

روس میں بم دھمکیوں سے 15 ہزار افراد کا تخلیہ

ماسکو ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 15 ہزار سے زیادہ افراد یونیورسٹیوں، خریداری کے مراکز اور ماسکو کے ٹرین اسٹیشنوں سے تخلیہ کروا دیئے گئے کیونکہ اخبارات میں سلسلہ وار بم کی دھمکیاں شائع ہورہی تھیں۔ ہنگامی خدمات کے بموجب 30 سے زیادہ مشہور مقامات بشمول گم شاپنگ سنٹر، سرخ چوک عارضی طور پر خالی کروادیا گیا ہے کیونکہ نامعلوم شخص نے بم نصب کرنے کی اطلاع دی تھی۔ خبر رساں ادارہ لیا نووسٹی کے بموجب ملک گیر سطح پر تمام شہروں میں تلاشی لی گئی لیکن کسی بھی مقام سے کوئی بم دستیاب نہیں ہوا۔ ملک گیر سطح سے کم از کم 45 ہزار افراد کا تخلیہ کروایا گیا تھا۔ قصرصدارت کے ترجمان کے بموجب محکمہ سراغ رسانی دھمکیوں کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT