Wednesday , December 19 2018

روس میں صدارتی انتخابات کی مہم کا آغاز

ماسکو ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں صدارتی انتخابات کیلئے مہم کا آج سے عملاً آغاز ہوگیا جو آئندہ سال مارچ میں منعقد کئے جائیں گے۔ موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن توقع ہیکہ چوتھی بار صدارتی انتخابات میں حصہ لیںگے اور ان کے جیتنے کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں۔ اس طرح موصوف چوتھی میعاد کیلئے ملک کے صدر بن جائیں گے جو 2024ء تک اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ اسی دوران روسی اخبار روسیسکا یا گزٹ نے روسی پارلیمنٹ کی ایوان بالا کی جانب سے ایک قرارداد منظور کئے جانے کا تذکرہ بھی کیا ہے جسے فیڈریشن کونسل کہا جاتا ہے اور جس نے انتخابات کے انعقاد کے لئے 18 مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT