Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / روس میں غیر معمولی فوجی پریڈ، عصری ٹینکس اور طیارے شامل

روس میں غیر معمولی فوجی پریڈ، عصری ٹینکس اور طیارے شامل

ماسکو۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے آج نازی جرمنی کے خلاف ملک کی کامیابی کی 70ویں سالگرہ بڑے پیمانہ پر منائی۔ اس موقع پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کے نئے جنگی آلات پیش کئے گئے ۔ عالمی قائدین بشمول صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی اس پروگرام میں شریک تھے لیکن یوکرین پرجاری تعطل کے باعث مغربی طاقتوں نے بائیکاٹ کیا۔ تقریباً

ماسکو۔/9مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) روس نے آج نازی جرمنی کے خلاف ملک کی کامیابی کی 70ویں سالگرہ بڑے پیمانہ پر منائی۔ اس موقع پر شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ملک کے نئے جنگی آلات پیش کئے گئے ۔ عالمی قائدین بشمول صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی اس پروگرام میں شریک تھے لیکن یوکرین پرجاری تعطل کے باعث مغربی طاقتوں نے بائیکاٹ کیا۔ تقریباً 10ہزار سپاہیوں نے جن میں ہندوستانی فوجی جتھہ اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی شامل ہیں، تاریـخی ریڈ اسکوائر پر پریڈ میں حصہ لیا جو دیڑھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ اس موقع پر انتہائی عصری ہتھیار جیسے ارمتا T-14 ٹینک اور اڈوانسڈ فوجی طیاروں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ صدر ولاد میر پوٹین کے ہمراہ پرنب مکرجی، صدر نشین زی جن پنگ اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بانکی مون کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان نے پریڈ کا مشاہدہ کیا ۔ امریکہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پوٹین نے کہا کہ گزشتہ دہوں میں دنیا کو یک قطبی بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ لفظ ’’ یک قطبی ‘‘ اکثر روس کی جانب سے امریکہ پر نکتہ چینی کے لئے استعمال ہوتا ہے کیونکہ وہ دنیا بھر کے اُمور میں اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ساری دنیا کے لئے یکساں سیکوریٹی نظام ہے جو عصری خطرات سے نمٹنے کیلئے کافی ہوگا۔ تاہم انہوں نے عالمی جنگ روم میں نازی جرمنی کو شکست دینے میں اپنا رول ادا کرنے پر برطانیہ، فرانس اور امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT