Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / روس میں ٹرین ۔ بس تصادم ، 19 ہلاک

روس میں ٹرین ۔ بس تصادم ، 19 ہلاک

ماسکو ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی ماسکو میں ایک لیول کراسنگ پر ترین سے بس کے تصادم کے نتیجہ میں کم سے کم 19 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ روسی دارالحکومت کے مشرقی میں 110 کیلو میٹر دور شہر ولادیمیر کے قریب رات دیر گئے یہ حادثہ ہوا۔ صحت و طبی خدمات کے علاقائی سربراہ الیگژینڈر کریوکھن نے روسی خبر رساں ادارہ تاس سے کہا کہ ’’تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘‘۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مہلوکین کی اس تعداد کی توثیق کی اور کاہ کہ وہ اس حادثہ کی تحقیقات شروع کرچکی ہے۔ علاقائی وزارت داخلہ نے کہا کہ ایک مسافر بس ریلوے کراسنگ پر ٹوٹ گئی تھی کہ مغربی تھریسنٹ پیٹرس بگ سے نجنی۔ نوگورڈ کو روانہ ہونے والی ٹرین مقامی وقت کے مطابق رات 3:29 بجے بس سے ٹکرا گئی تھی۔ اس وزارت نے کہا کہ ٹرین کا کوئی بھی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ وزارت داخلہ نے ریلوے پٹریوں کے قریب تباہ شدہ بس کی تصاویر بھی جاری کی ہے۔ پڑوسی ملک قازقستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دو بس ڈرائیورس قازق شہری تھے، ان میں ایک ہلاک ہوچکا ہے۔ خبر رساں ادارہ انٹرافیکس نے کہا کہ اس بس میں سفر کرنے والوں میں ازبکستان کے 55 شہری تھے جس میں حادثات عام ہیں۔
جہاں اگست کے دوران تعمیراتی ورکرس کو لے جانے والی ایک بس ریلنگ سے ٹکرا کر بحراسود میں گر پڑی تھی، جس کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT