Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / روس میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ منہدم ، 3 ہلاک

روس میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ منہدم ، 3 ہلاک

ماسکو۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 9 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت آج مغربی روس میں جزوی طور پر منہدم ہوگئی جس کی وجہ سے کم سے کم 3 افراد ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔ ازویسک کے عہدیداروں کا خیال ہے کہ قدرتی گیاس کے دھماکے سے عمارت منہدم ہوئی ہے۔ روس میں اس قسم کے دھماکے عام بات ہیں۔ گھروں میں پکوان کیلئے عام طور پر بوتلوں میں بند گیاس استعمال کی جاتی ہے۔ وزارت ِ ہنگامی حالات کی مقامی شاخ کے سربراہ پیوٹر فیومن نے ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلاش اور بچاؤ ٹیموں میں 3 افراد کو جو زخمی تھے، بچاؤ لیا گیا اور انہیں دواخانہ میں شریک کرلیا گیا۔ملبہ سے مزید 3 نعشیں برآمد ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT