Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / روس نے مصری ایئر لائن کی پروازیں بند کر دیں

روس نے مصری ایئر لائن کی پروازیں بند کر دیں

قاہرہ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے مصر کی قومی ایئر لائن کے مسافر بردار طیاروں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔مصری ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو کے ڈوموڈیڈوفو ہوائی اڈے پر بتایا کہ روسی فضائی نگرانی کے ادارے’’روز افیاٹزا‘‘ نے آج سے مصری ہوائی جہازوں کی آمد روک دی ہے۔روسی حکومت کی جانب سے مصری ہوائی جہازوں کو اپنی سر زمین میں اترنے سے روکنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دو ہفتے قبل مصر کے جزیرہ نما سیناء میں روس کا ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ شبہ ہے کہ طیارہ فنی خرابی سے نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہوا ہے۔مصر کے شہری ہوا بازی کے وزیر حسام کمال نے روس کی جانب سے مصری طیاروں کی آمد پر پابندی کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT