Monday , June 25 2018
Home / دنیا / روس پر عائد پابندیاں نرم نہیں ہوںگی: امریکہ

روس پر عائد پابندیاں نرم نہیں ہوںگی: امریکہ

واشنگٹن۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ پابندیوں سے روس پر دباؤ کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ رات ان دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرین تنازعے پر تفصیلی بات چیت کی۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ جب تک روس منسک معاہدے پر مکمل طور پر عملد

واشنگٹن۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ پابندیوں سے روس پر دباؤ کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔ گزشتہ رات ان دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرین تنازعے پر تفصیلی بات چیت کی۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ جب تک روس منسک معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کرتا، اس پر عائد پابندیاں نرم نہیں کی جائیں گی۔ یوکرین اور مغربی ممالک کا الزام ہے کہ ماسکو حکومت مشرقی یوکرین میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT