Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / روس پر مزید امریکی تحدیدات ، روس کی بھی جوابی کارروائی

روس پر مزید امریکی تحدیدات ، روس کی بھی جوابی کارروائی

واشنگٹن۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ بارک اوباما نے روس کے خلاف مزید نئی تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریمیا میں مداخلت کے بعد روس کی مزید انفرادی شخصیتوں اور اس عمل میں شامل ہونے والے بینک پر تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے یوکرین کے خلاف کریملن میں ملوث رہنے و

واشنگٹن۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ بارک اوباما نے روس کے خلاف مزید نئی تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریمیا میں مداخلت کے بعد روس کی مزید انفرادی شخصیتوں اور اس عمل میں شامل ہونے والے بینک پر تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے یوکرین کے خلاف کریملن میں ملوث رہنے والے افراد کی سفری اور معاشی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ اگر صورتِ حال مزید ابتر ہوجائے تو یوروپی یونین ’’لیول 3 ‘‘ اقدامات کیلئے تیار ہے جن میں وسیع تر معاشی تحدیدات بھی شامل ہیں۔ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امریکی عہدیداروں کیخلاف تحدیدات عائد کررہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہمارا ہر عمل ’’جیسے کو تیسا ‘‘ کے مطابق ہوگا چنانچہ اوباما کے قریبی رفقاء اور بعض قانون سازوں کے ماسکو سفر پر امتناع عائد کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT