Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / روس کا ’جیش الاسلام‘ کے ساتھ اعلانِ جنگ بندی

روس کا ’جیش الاسلام‘ کے ساتھ اعلانِ جنگ بندی

ماسکو۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس نے شامی اپوزیشن کی نمائندہ عسکری تنظیم جیش الاسلام کے ساتھ جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے مگر دوسری جانب جیش الاسلام نے جنگ بندی کے روسی اعلان کی سختی سے تردید کی ہے۔خیال رہے کہ روس اب تک شام میں لڑائی کے دوران جیش الاسلام کو دہشت گرد گروپ قرار دیتا چلا آیا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ نے ماسکو وزارت دفاع کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے النصرہ فرنٹ کے خلاف لڑنے والے کرد جنگجوؤں پر بمباری کی ہے، ساتھ ہی ترکی سے شام میں اپوزیشن کو اسلحے سے بھرے ٹرکوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں جن کے ذریعے شدت پسندوں کو اسلحہ پہنچایا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT