Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / روس کا شام سے جزوی انخلاء مثبت قدم : عادل الجبیر

روس کا شام سے جزوی انخلاء مثبت قدم : عادل الجبیر

ریاض ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام سے روس کی مسلح افواج کے جزوی انخلاء کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے شامی صدر بشارالاسد بحران کے حل کے لیے رعایتیں دینے پر مجبور ہوں گے۔سعودی وزیر خارجہ نے شام سے روس کے لڑاکا طیاروں اور فوجوں کے انخلاء پر بدھ کو اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ”ہمیں امید ہے،اس سے جنیوا اول اعلامیے کے تحت سیاسی عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اور صدر بشارالاسد سیاسی انتقال اقتدار کے لیے درکار ضروری رعایتیں دیں گے”۔روسی صدر ولادی میر پوتین کی جانب سے سوموار کو شام سے فورسز کے جزوی انخلاء کے اعلان کے ردعمل میں عادل الجبیر کا یہ بیان سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے سعودی عرب کی توانائی پالیسی اور روس کی خارجہ پالیسی کی ”عظیم سودے بازی” پر انہوں نے جواب دیاکہ ”جہاں تک میں جانتا ہوں،ایسی کسی چیز کا کوئی وجود نہیں ہے”۔

TOPPOPULARRECENT