Saturday , August 18 2018
Home / دنیا / روس کا شام میں دو مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا اعلان

روس کا شام میں دو مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا اعلان

ماسکو ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہیکہ شام میں دو فوجی اڈے مستقل بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے جس کی منظوری صدر پوٹن دے چکے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہیکہ روس نے شام میں دو فوجی اڈوں طرطوس اور حمیمیم میں اپنے فوجیوں کی مستقل موجودگی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ روسی چیف آف اسٹاف نے گذشتہ ہفتے ان دونوں فوجی اڈوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اب ہم نے انہیں اپنے مستقل فوجی اڈے بنانے کا آغاز کردیا ہے اور اس کی منظوری روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی دے چکے ہیں۔ شام میں طرطوس کے اڈے پر بیڑے کی کمک کے مرکز کی توسیع کے حوالے سے روس اور شامی حکومت کے درمیان معاہدے کی توثیق ہوچکی ہے۔ اس معاہدے کے تحت طرطوس کی بندرگاہ پر ایک وقت میں روس کے 11 جنگی بحری جہازوں کی موجودگی کی اجازت ہوگی جن میں ایٹمی توانائی سے کام کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔ واضح رہیکہ روس 2015ء سے شام میں جاری آپریشن کا حصہ ہے جس نے گذشتہ دنوں شام سے جزوی طور پر انخلاء کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT