Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / روس کا فوجی اخراجات میں کمی کرنے کا عزم

روس کا فوجی اخراجات میں کمی کرنے کا عزم

ماسکو 20، مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد سال 2018 اور 2019 میں اپنے فوجی اخراجات میں کمی کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ ان کا ملک گھریلو مسائل پر توجہ مرکوز کر سکے ۔چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق مسٹر پوتن نے صدر دفتر ‘کریملن’ میں کل ایک میٹنگ میں کہافوجی اخراجات میں کمی سے ملک کی دفاعی صلاحیت کم نہیں ہوگی کیونکہ اس نے گزشتہ چند برسوں میں نئے ہتھیار نظام میں سرمایہ کاری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ‘اپنے شراکت داروں کے ساتھ پیدا ہونے والے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی اور سفارتی کوششیں کی جائیں گے ۔ ہم ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے ۔ مسٹر پوتن نے کہا کہ حکومت مستقبل میں اقتصادی ترقی، جدت طرازی، صحت، تعلیم، سائنس، بنیادی ڈھانچہ اور لوگوں کی بھلائی سمیت گھریلو مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

یوروپی یونین کی روس اور چین کیلئے یکساں پالیسی ہو:مرکل
وارسا، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہیکہ یوروپی یونین کی چین اور روس کیلئے ایک سی پالیسی ہونی چاہئے۔ مرکل نے پولینڈ کے وزیر اعظم م متاؤسیج موراوچي کیساتھ وارسا میں ایک مشترکہ کانفرنس میں کہاکہ روس اور چین کے تئیں ہماری ایک سی پالیسی ہونی انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکی حکومت کیلئے صرف یوروزون کا ہی نہیں بلکہ پورے یوروپی یونین کا مستقبل اہم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT