Monday , August 20 2018
Home / دنیا / روس کا 23 برطانوی سفارتی عملہ کے اخراج کا اعلان

روس کا 23 برطانوی سفارتی عملہ کے اخراج کا اعلان

ماسکو۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے 23 برطانوی سفارتی عملہ کو ملک بدر کرنے کا واضح اشارہ دے دیا جبکہ برطانوی کونسل کی سرگرمیوں پر بھی امتناع عائد کردیا جائے گا جو دراصل سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو زہر دیئے جانے کے معاملے میں برطانیہ کے منفی موقف کا منہ توڑ جواب ہے۔ وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 سفارتی اسٹاف جو برطانوی سفارت خانے موقوعہ ماسکو میں برسرکار ہے ، کو اندرون ایک ہفتہ وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ برطانوی سفیر لاری برسٹو کو طلب کرتے ہوئے آج یہ اعلان کیا گیا جبکہ ملک بھر میں برطانوی کونسل، برطانیہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے ثقافتی روابط اور تعلیمی مواقع کی تمام سرگرمیوں پر بھی امتناع عائد کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT