Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / روس کریمیا کو ترک نہیں کرسکتا : پوٹن

روس کریمیا کو ترک نہیں کرسکتا : پوٹن

ماسکو ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس کریمیا پر قابض ہے کیونکہ اس نے کریمیا کی زیادہ تر روسی نسلی آبادی کا مغرب حامی یوکرین قوم پرستوں کے یوکرین میں برسراقتدار آنے کے بعد تحفظ کیا ہے۔ ’’گھر واپسی‘‘ کے زیرعنوان دستاویزی فلم کے تازہ ترین پریمیر میں تقریر کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے صوبہ

ماسکو ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ روس کریمیا پر قابض ہے کیونکہ اس نے کریمیا کی زیادہ تر روسی نسلی آبادی کا مغرب حامی یوکرین قوم پرستوں کے یوکرین میں برسراقتدار آنے کے بعد تحفظ کیا ہے۔ ’’گھر واپسی‘‘ کے زیرعنوان دستاویزی فلم کے تازہ ترین پریمیر میں تقریر کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے صوبہ کریمیا کو بچاؤ کارروائی کے تحت روس میں شامل کرلیا۔ سرکاری زیرانتظام ٹی وی چینل روسیا ۔ اول پر ا ن کی تقریر کو راست نشر کیا گیا۔ صدر روس نے الزام عائد کیا کہ قوم پرستوں نے مغربی ممالک کی تائید سے بغاوت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT