Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / روس کیساتھ برطانیہ کا باہمی رابطہ معطل، 23 سفارتکاروں کا اخراج

روس کیساتھ برطانیہ کا باہمی رابطہ معطل، 23 سفارتکاروں کا اخراج

ہمارے شہریوں کو خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی، وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کا بیان

لندن ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے آج روس کے ساتھ اپنے ملک کے اعلیٰ سطحی باہمی تعلقات کو معطل کردیا۔ ان کا کہنا ہیکہ روس کے سابق جاسوس کے خلاف حملہ کیلئے روس ذمہ دار ہے۔ انہوں نے روس کے 23 سفارتکاروں کو برطانیہ سے اخراج کا حکم دے دیا۔ گذشتہ 30 سال کے دوران یہ سب سے بڑی واحد کارروائی ہے۔ روس کے سابق جاسوس سریگے اسکراپال 66 اور ان کی دختر یولیا 33 سالہ کو گذشتہ ہفتہ زہر دیا گیا تھا۔ برطانیہ کے دارالعوام نے آج ایک بیان دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ روس کے سفارتکاروں کو روس سے خارج کردیا گیا ہے۔ روس نے اپنے سابق سفارتکار کے قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ روس کو برطانیہ کی جانب سے ایک سابق ڈبل ایجنٹ (دو دشمن فریقوں کے لیے ایک ہی وقت میں کام کرنے والا جاسوس) پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے کی وضاحت کے لیے منگل کی شب تک کا وقت دیا تھا۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں سابق ایجنٹ کو دیا گیا جنگی نوعیت کا اعصاب شکن مواد روس میں بنا ہے جبکہ امریکہ نے بھی اس واقعے میں روس کے ملوث ہونے کی تائید کی ہے اور نیٹو سے اسے ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے پارلیمان کو بتایا تھا کہ ‘عین ممکن’ ہے کہ انگلینڈ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو روس میں تیار کردہ فوجی گریڈ کے اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی مواد دیا گیا ہو۔روسی وزیر خارجہ کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت واپس لینے کے حوالے سے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے ’مے نے لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت واپس لے لی ہے۔ لیکن انھوں (لاوروو) نے یہ دعوت قبول ہی نہیں کی تھی۔‘روس نے برطانوی اقدام کی مذمت کی ہے۔ لندن میں واقع روسی سفارتخانے نے ایک بیان میں برطانیہ کے اعلان کو جارحانہ، ناقابل قبول، بلا جواز قرار دیا ہے۔’دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی ذمہ داری برطانوی رہنماؤں پر ہیں۔‘لائنانھوں نے کہا کہ حکومت کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ‘عین ممکن’ ہے کہ سیلسبری کے علاقے میں چار مارچ کو روس کے سابق ایجنٹ اور ان کی بیٹی یولیا کو اعصاب کو متاثر کرنے والی کیمیائی ایجنٹ دینے کا ذمہ دار روس ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ امریکہ اپنے برطانوی اتحادی کی تائید کرتا ہے کہ سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو مارنے کے لیے اعصاب شکن مواد استعمال کرنے میں ممکنہ طور پر روس ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملہ انتہائی شرمناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT