Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / روس کی جنگی جرائم کے الزامات کی تردید

روس کی جنگی جرائم کے الزامات کی تردید

ماسکو ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے شام میں ہاسپٹلس پر بمباری کے واقعہ میں جنگی جرائم کے الزامات کی شدت سے تردید کی ہے۔ روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکو نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو اس ضمن میں بیانات دے رہے ہیں اور وہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ شام کے شمالی علاقے میں پیر کو فضائی حملوں میں ایک اسکول اور چار ہاسپٹلس کو نشانہ بنایاگیا تھا جس میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فرانس اور ترکی نے ان حملوں کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ان حملوں کی ذمہ داری روسی فضائیہ پر عائد کی تھی۔ ترکی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا تھا کہ وہ شام میں زمینی کارروائی کی حمایت اور معاونت کرے گا لیکن صرف اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ۔ اس سرکاری اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے شام میں یکطرفہ کارروائی نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT