روس کی فوجی سیارہ سے لیس راکٹ کی خلا میں روانگی

ماسکو، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس نے فوجی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے کئی فوجی سیاروں سے لیس راکٹ لانچنگ گاڑی کو جمعہ کی صبح پیلیسٹک کوسموڈروم سے کامیابی کے ساتھ بھیج دیا ۔ روسی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ نے وزارت دفاع کے حوالے سے کہا کہ صبح 5:27 بجے لانچ کیا گیا اور راکٹ لانچنگ گاڑی اپنے ساتھ کئی فوجی سیاروں کو لیکر چلی گئی ہے ۔ یہ لانچنگ ارخانگیلیسک علاقے میں بالسٹک کے 133 پلیٹ فارم سے کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT