Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / روس کی ’’پسی ریاٹ‘‘ طاقتور اور دلیر: ہیلاری کلنٹن

روس کی ’’پسی ریاٹ‘‘ طاقتور اور دلیر: ہیلاری کلنٹن

واشنگٹن 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہیلاری کلنٹن نے روس کی تنظیم ’’پسی ریاٹ‘‘ کو طاقتور اور دلیر نوجوان خواتین کی تنظیم جنھوں نے آواز اُٹھانا بند کرنے سے انکار کردیا ہے، قرار دیا۔ اُن کی ستائش کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ امریکہ نے 10 لاکھ سے زیادہ تنظیم کے حامیوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شائع کیں۔ ہیلاری کلنٹن اور اُن کا گروپ نیویارک میں مقرر عالمی چوٹی کانفرنس میں خواتین کی اِس تنظیم کے نمائندوں کے ساتھ شرکت کرے گا۔ ہیلاری کلنٹن نے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ پسی ریاٹ گروپ کی طاقتور اور دلیر نوجوان خواتین سے ملاقات کرکے اُنھیں بے حد خوشی ہوئی کیونکہ اُنھوں نے اپنے احتجاج کو ترک کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس گروپ کے ارکان کو حکومت روس کے جبر اور ظلم کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ سے کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT