Tuesday , September 18 2018
Home / دنیا / روس کے خلاف امریکی رویہ میں نرمی کا انکار

روس کے خلاف امریکی رویہ میں نرمی کا انکار

ماسکو کے خلاف مزید قانونی اقدام کاعندیہ، ریاکاری کی صورتحال کی تردید
واشنگٹن ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ماسکو کے معاملہ میں صدر ٹرمپ کے ذریعہ نرم رویہ اپنانے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے سینئر انتظامی عہدیدار نے کہاکہ وہائیٹ ہاؤس روس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے غور کررہا ہے۔ شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ2018 ء کے انتخابات میں ہر ممکنہ اقدام کیلئے ہر قسم کی تیاری کی جاچکی ہے اور ماسکو کے 2016ء کے انتخابات میں مہم جوئی کے جواب میں قانونی چارہ جوئی کے امور زیرغور ہیں۔ ماسکو پر اپنے ذریعہ کئے گئے ایک قدم کی جانب توجہ مرکوز کرتے ہوئے سینئر عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے ہی عالمی حکومتوں کو اس بات کی تنبیہ کر رکھی ہیکہ روسی افواج کے ساتھ کسی بھی قسم کی سودے بازی اس ملک پر قانونی اقدام کا باعث ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ترکی کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ناٹو کا اتحادی ترکی کے ذریعہ روس سے دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کے اعلان کے بعد امریکہ نے اسے اپنی فوجی اعلیٰ برتری کے چیلنج کے طور پر لیا ہے اور اس کا نتیجہ ہیکہ بعض دوسرے ممالک اپنی خریداری پر غور کررہے ہیں۔ تاہم عہدیداروں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ بات صحیح ہیکہ ابھی تک کوئی خاص قانونی چارہ جوئی روس کے خلاف نہیں کی جاسکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT