Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / روس کے خلاف مغربی تحدیدات کی ہندوستان تائید نہیں کریگا

روس کے خلاف مغربی تحدیدات کی ہندوستان تائید نہیں کریگا

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین سے کریمیا کی علحدگی اور الحاق کے مسئلہ پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے تحدیدات کا سامنا کرنے والے روس کے تعلق سے ہندوستان نے کہا کہ وہ حکومت روس کے خلاف مغربی ممالک کی کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی تائید نہیں کرے گا۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے خلاف چاہے وہ عراق ہو

نئی دہلی۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین سے کریمیا کی علحدگی اور الحاق کے مسئلہ پر امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے تحدیدات کا سامنا کرنے والے روس کے تعلق سے ہندوستان نے کہا کہ وہ حکومت روس کے خلاف مغربی ممالک کی کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی تائید نہیں کرے گا۔ حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کسی بھی ملک کے خلاف چاہے وہ عراق ہو یا ایران یکطرفہ تحدیدات کی حمایت نہیں کرتا اور ہم ملکوں کے ایک گروپ یا ایک ملک کے خلاف کسی بھی یکطرفہ کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ صدر روس ولادیمیر پوٹن نے روس کی صورتحال پر حال ہی میں وزیراعظم منموہن سنگھ کو فون کرکے واقف کروایا تھا۔

عصمت ریزی کے معمر ملزم کو پانچ سال کی سزا
نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 62 سالہ شخص کو ایک پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش پر دہلی کی ایک عدالت نے پانچ سال کی سزائے قید سنائی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ایلا راوت نے عبدالرزاق نامی ملزم کو سزائے بامشقت سنائی جو جہانگیر پوری کا ساکن ہے ۔ جج نے کہا کہ جرم کا ارتکاب کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے لیکن ملزم کی عمر کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف پانچ سال کی سزا دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT