Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / روس کے ریو 2016 اولمپکس اسکواڈ میں شاراپوا شامل

روس کے ریو 2016 اولمپکس اسکواڈ میں شاراپوا شامل

ماسکو ، 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رشین ٹینس فیڈریشن (آر ٹی ایف) نے ڈوپ ٹسٹ میں ناکام اور معطل اسٹار ماریا شاراپوا کو اپنے چار ٹینس کھلاڑیوں میں نامزد کیا ہے، جو 2016ء ریو اولمپکس میں ویمنس سنگلز میں مسابقت کریں گے۔ روسی نیوز ایجنسی ’تاس‘ کے مطابق شاراپوا کے علاوہ سویتلانا کوزنتسوا، انستاسیا پولیوچنکوا اور داریا کساتکینا نامزد ہوئے ہیں۔ان گیمز کے قواعد صراحت کرتے ہیں کہ شرکاء ممالک ایسی چار خاتون کھلاڑیوں کو مسابقت کیلئے آگے بڑھا سکتے ہیں جو انٹرنیشنل ریٹنگس میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے حامل ہیں۔ تاہم شاراپوا کی شرکت کے تعلق سے غیریقینی کیفیت ہنوز برقرار ہے۔ شاراپوا ممنوعہ مادہ ’Meldonium‘ کے ٹسٹ میں مثبت پائی جانے پر 12 مارچ کو مسابقتی مقابلوں سے معطل کردی گئیں اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ابھی تک اُن کے کیس پر غور نہیں کیا ہے۔قبل ازیں صدر رشین ٹینس فیڈریشن شمیل ترپشیف نے کہا کہ ریو گیمز میں اُن کی شرکت کی توثیق کرنے کا مسئلہ فرنچ اوپن کے دوران طے کیا جائے گا۔ روس توقع ہے 6 جون سے قبل ان گیمز میں اُن کی شرکت کیلئے درخواست کرے گا اور اب یہ سمجھنا اہم ہے کہ اگر شاراپوا کو ان گیمز میں مسابقت کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو آیا مسابقتی شرکاء کی فہرست میں کوئی دیگر کھلاڑی کو شامل کرنے کا موقع دستیاب رہے گا؟ اگر متبادل ممکن ہو، تب شاراپوا کی جگہ یکتیریان ماکسیموا کو ملے گی، جو روسی خاتون کھلاڑیوں میں ریٹنگ کے اعتبار سے نمبر 5 ہے۔

TOPPOPULARRECENT