Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / روس کے شاپنگ مال آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی

روس کے شاپنگ مال آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی

ماسکو ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سائبریا ایک صنعتی شہر کے طور پر مشہور ہے۔ گذشتہ روز یہاں کے ایک شاپنگ مال میں لگی زبردست آگ شدید جانی اور مالی نقصان کی وجہ بن گئی۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اب تک 53 نعشوں کو جائے حادثہ سے برآمد کیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں جبکہ قبل ازیں جو رپورٹ پیش کی گئی تھی اس میں مہلوکین کی تعداد 37 اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 70 بتائی گئی تھی۔ چیری شاپنگ سنٹر میں ایک ملٹی پلکس سنیما کے علاوہ باؤلنگ ایلی اور ایک ساؤنا بھی واقع ہے (بھاپ سے لیا جانے والا غسل)۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ سنیما ہال سے شرع ہوئی اور اس نے مال کے تقریباً 1000 مربع میٹر رقبہ کو شدید نقصان پہنچایا۔ آتش فروعملہ نے تقریباً 120 افراد کو بچایا۔ ملٹی پلکس کے دو تھیٹروں کی چھت منہدم ہوگئی۔ اتوار ہونے کی وجہ سے شاپنگ مال گاہکوں سے کھچاکھچ بھرا ہواتھا اور کوئی بھی گاہکوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتا۔ آگ بجھانے کیلئے 300 فائر فائٹرس اپنا کام کررہے ہیں۔ روس کے وزیر برائے ایمرجنسی سرویسیس ولادیمیر پوچکوف بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT