Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / روس کے علاقہ کاکاسوس میں پانچ اسلامی عسکریت پسند ہلاک

روس کے علاقہ کاکاسوس میں پانچ اسلامی عسکریت پسند ہلاک

ماسکو ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) پانچ عسکریت پسند جنہوں نے دولت اسلامیہ سے اپنا تعلق ظاہر کیا ہے روس کے شورش زدہ شمالی علاقہ کاکاسوس میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے ہاتھوں ہلاک کردیئے گئے۔ مسلح عسکریت پسند فوج اور محکمہ سراغ رسانی کے عملہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ملوث تھے۔ کمیٹی کے بیان کے بموجب حملے میں خودکار رائفلیں، گولہ بارود اور ترقی یافتہ دھماکو آلہ استعمال کئے گئے جو موقع واردات سے دستیاب ہوئے۔ ان افراد نے دہشت گردی سے متعلق جرائم پرہجوم مقامات پر کرنے کا عہد کر رکھا تھا۔ سی آئی اے نے اس سلسلہ میں روس کی مدد کی جس کی وجہ سے کازان چرچ پر دہشت گرد حملہ ناکام بنایا جاسکا۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکہ اور روس کے درمیان تعاون کی ستائش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT