Thursday , January 17 2019

روس کے فضائی حملوں میں200 شامی شہری ہلاک ہوئے

بیروت۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)انسانی حقوق کے عالمی ادارہ ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں کی جانے والے فضائی کارروائیوں میں کم از کم 200 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور عینی شاہدین کا حوالہ دیا ہے۔اس نے کہا کہ روس نے جاریہ سال 30 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران شام میں 25 سے زائد فضائی حملے کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT