Saturday , December 15 2018

روس ہندوستان کا آزمودہ دوست وزیرخارجہ ہند سشماسوراج

ماسکو ۔ 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ساتھ باہمی دفاعی شراکت داری میں مزید استحکام پیدا کرتے ہوئے وزیرخارجہ ہند سشماسوراج نے وسیع تر موضوعات پر وزیرخارجہ روس سرجی لاؤروف کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ بات چیت پاکستان کو روسی اسلحہ کی فروخت کے پس منظر میں اہمیت رکھتی ہے۔ روسی سفیر برائے ہند الیکژینڈر کاڈا کین نے پاکستان کو اسلحہ کی فروخت کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی جبکہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ سشماسوراج نے روس کے ساتھ باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلہ میں وزیرخارجہ روس سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ روس ہندوستان کا دیرینہ آزمودہ شراکت دار ہے۔ وزیرخارجہ روس نے ہندوستان کی ایس سی او میں شمولیت کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ہندوستان کو اس تنظیم کی مستقل رکنیت کی تائید کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT