Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / روس ہندوستان کا قابل اعتماد شراکت دار صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی پریس کانفرنس

روس ہندوستان کا قابل اعتماد شراکت دار صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی پریس کانفرنس

صدرجمہوریہ کے خصوصی طیارے ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو اسلحہ سربراہ کرنے کے روسی منصوبوں کا لحاظ کئے بغیر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ روس ہندوستان کا ’’قابل اعتماد شراکت دار‘‘ ہے۔ دفاع اور برقی توانائی کے شعبوں میں روس کے ساتھ دیگر ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا لحاظ کئے بغیر ہم اس پر انحصار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ک

صدرجمہوریہ کے خصوصی طیارے ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو اسلحہ سربراہ کرنے کے روسی منصوبوں کا لحاظ کئے بغیر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ روس ہندوستان کا ’’قابل اعتماد شراکت دار‘‘ ہے۔ دفاع اور برقی توانائی کے شعبوں میں روس کے ساتھ دیگر ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا لحاظ کئے بغیر ہم اس پر انحصار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی نوعیت مختلف ہے ۔ روس دفاعی معاملت اور برقی توانائی کے شعبوں میں ہندوستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات دیگر ممالک کے ساتھ ترقی کرتے رہیں گے اور ہندوستان اور روس کے ساتھ ان تعلقات میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔صدر جمہوریہ ہند پانچ روزہ دورہ روس کے بعد وطن واپسی کے دوران طیارے میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے سوالوں کے جواب دے رہے تھے ۔ایک صحافی نے پاکستان کو دفاعی آلات سربراہ کرنے کے روسی اقدام کا مسئلہ اٹھایا ‘ جب کہ صدر جمہوریہ ہند کی ملاقات صدر روس ولادیمیرپوٹن کے ساتھ ہوئی تھی ۔ صحافی نے دریافت کیا کہ کیا پرنب مکرجی نے پوٹن سے اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ روس نے پاکستان کو دفاعی سربراہی پر عائد امتناع برخواست کردیا ہے اور دونوں ممالک ایسے راستے تلاش کررہے ہیں جن کے ذریعہ دفاعی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔دونوں ممالک نے فوجی تعاون معاہدہ پر بھی دستخط کئے ہیں تاکہ تعلقات میں اضافہ کیا جاسکے ۔ پہلی بار پاکستان اور روس مشترکہ جنگی مشق بھی کرنے والے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT