Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / روس ۔امریکہ سفارتی تنازعات منجمد کرنے کی ضرورت: ٹلرسن

روس ۔امریکہ سفارتی تنازعات منجمد کرنے کی ضرورت: ٹلرسن

واشنگٹن۔13ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر خارجہ امریکی ریکس ٹیلرسن کا خیال ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعات کو مزید آگے نہیں بڑھنا چاہئے اور امید ہے کہ دونوں ملک تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام شروع کریں گے ۔امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان ہیتھرنورٹ نے کل یہاں کہا، “مجھے لگتا ہے کہ وزیر موصوف کا خیال ہے کہ اس وقت تنازعات کومزید آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس سلسلے میں پیش رفت کر رہے ہیں۔” نورٹ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے متعلق پالیسی کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ و سفیر جوزف یون نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے حکام کے ساتھ شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کو روکنے کے لئے روسی کوششوںکے سلسلے میں منگل کو بات چیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT