Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / روس 100 ٹن وزنی’شیطان 2‘ میزائل کی تیاری میں مصروف

روس 100 ٹن وزنی’شیطان 2‘ میزائل کی تیاری میں مصروف

لندن۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزین نے گزشتہ جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک کی عسکری صنعت کو 100 ٹن وزنی عظیم الجثہ میزائل Satan 2 کی تیاری کا آغاز کرنے کے واسطے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی Ria Novosti کے مطابق شیطان 2 اپنے ساتھ نیوکلیئر وار ہیڈ رکھنے والے 6 عدد بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔واضح رہے کہ شیطان 2 وہ ہیSarmat RS-28 میزائل ہے جس کا روس رواں برس کے اختتام سے قبل تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کی خطرناک ترین خصوصیات میں 10 نیوکلیئر وار ہیڈ کا لے جانا شامل ہے۔ داغے جانے کے وقت اس کا وزن 150 ٹن کے قریب ہوگا۔ یہ قطب شمالی یا جنوبی کے پار اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔برطانوی اخبارExpress کے مطابق مائع ایندھن کے ذریعے کام کرنے والا شیطان 2 میزائل ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے 2000 گْنا زیادہ شدید دھماکہ کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس وجہ سے یہ میزائل برطانیہ کے رقبے کے برابر ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔مذکورہ میزائل “شیطان 2” درحقیقت S-36M میزائل کا جدید ترین ورڑن ہے جو نیٹو اتحاد میں “شیطان” کے نام سے معروف ہے۔ یہ ریڈار اسکرین پر نمودار نہیں ہوتا۔ اس کی پہنچ 16 ہزار کلو میٹر تک ہے لہذا یہ 12 منٹ میں امریکی سرزمین تک پہنچ سکتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT