Friday , September 21 2018
Home / دنیا / روس G8 سے معطل، جاپان کی پابندیاں عائد

روس G8 سے معطل، جاپان کی پابندیاں عائد

پیرس ؍ ٹوکیو ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 8 عالمی طاقتوں کے گروپ کے قائدین نے اس کلب میں روس کی شرکت معطل کردی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی دراندازی اور یوکرین کے بارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اس گروپ کے دیگر 7 ارکان پہلے ہی G8 سمٹ کی تیاریاں معطل کرچکے ہیں جو طئے شدہ پروگرام کے مطابق روس کو جون میں سوچی میں منع

پیرس ؍ ٹوکیو ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 8 عالمی طاقتوں کے گروپ کے قائدین نے اس کلب میں روس کی شرکت معطل کردی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی دراندازی اور یوکرین کے بارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اس گروپ کے دیگر 7 ارکان پہلے ہی G8 سمٹ کی تیاریاں معطل کرچکے ہیں جو طئے شدہ پروگرام کے مطابق روس کو جون میں سوچی میں منعقد کرنا تھا۔ فرانس کے لارنٹ فابیاس نے آج مزید کہا کہ گروپ کے تمام دیگر ممالک اس فیصلے میں روس کے خلاف متحد رہیں گے ۔

اس دوران امریکی نائب صدر جوبائیڈن یوروپ کا رخ کررہے ہیں تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین میں اُن کی مداخلت کے تعلق سے واضح اشارہ دیا جاسکے ۔ برطانیہ نے تو ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا ہے کہ کریمیا بدستور یوکرین کا حصہ ہے ، حالانکہ اتوار کو ریفرنڈم ہوچکا جس میں غیرمعمولی اکثریت نے اس جزیرہ نما پر روسی حکمرانی کے حق میں ووٹ ڈالے ہیں۔ دریں اثناء کریمیا کو آزاد مملکت تسلیم کئے جانے پر روس کو مختلف ملکوں کی جانب سے پابندی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جاپان کی جانب سے عائد پابندیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ویزا کی آسانی کیلئے ہونے والے مذاکرات، سرمایہ کاری، خلا اور فوجی معاملات کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی معطلی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل اوباما انتظامیہ نے روس اور یوکرین کے 11 حکومتی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT