Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / روشنیوں کا تہوار دیوالی راج بھون میں منایا گیا

روشنیوں کا تہوار دیوالی راج بھون میں منایا گیا

حیدرآباد۔19اکتوبر (یو این آئی) روشنیوں کا تہوار دیوالی راج بھون میں منایا گیا۔ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی اہلیہ وملا نرسمہن سے سیاسی لیڈروں کیساتھ ساتھ اہم شخصیتوں نے ملاقات کرتے ہوئے دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔راج بھون کے دربار ہال میں یہ تقریب منعقد کی گئی۔تلنگانہ کے ڈی جی پی انوراگ شرما نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ راج بھون پہنچ کر مبارکبا د پیش کی ۔ساتھ ہی کانگریس کے رکن کونسل سدھارکر ریڈی،بی جے پی کے رکن اسمبلی سی رامچندر ریڈی ان اہم شخصیتوں میں شامل ہیں جنہوں نے گورنر اور ان کی اہلیہ کو مبارکبا دپیش کی۔ ساتھ ہی عوام کی کثیر تعداد نے بھی گورنر اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی۔ ان کو گلدستے پیش کئے اور تہنیت بھی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT