Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / روشن تلنگانہ کے لیے کام کرنے ارکان اسمبلی سے خواہش

روشن تلنگانہ کے لیے کام کرنے ارکان اسمبلی سے خواہش

ناگر کرنول ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : نسل نو کے تابناک مستقبل کی تشکیل کے لیے تلنگانہ اسمبلی کو مرکز بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر مسٹر مدھو سودھنا چاری نے کیا ۔ ناگر کرنول میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مستقر کے پنچایت راج گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

ناگر کرنول ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : نسل نو کے تابناک مستقبل کی تشکیل کے لیے تلنگانہ اسمبلی کو مرکز بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر مسٹر مدھو سودھنا چاری نے کیا ۔ ناگر کرنول میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مستقر کے پنچایت راج گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اخباری نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں قبائلی طبقے کی فلاح و بہبود کی خاطر ان کے علاقوں کو گرام پنچایت کا درجہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے قبائلی طبقے کی ترقی سے اپنی شخصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت اسپیکر جائزہ لیتے ہی ضلع ورنگل کے ایک چنچوپنٹہ کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک یوم کی تنخواہ کا انہوں نے عطیہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی میں عوامی مسائل کی یکسوئی پر مشتمل مباحثے کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخبہ ارکان اسمبلی کو جلد ہی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے علاقے کے تمام ارکان اسمبلی سے جماعتوں سے بالاتر ہو کر تلنگانہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی خواہش کی ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی اسمبلی کو ملک بھر میں مثالی بنایا جائے گا ۔ پروگرام میں ناگر کرنول ، اچم پیٹ کے ارکان اسمبلی شری مری جناردھن ریڈی ، گوالا بالراج ، صدر نشین نگر پنچایت ونگا موہن گوڑ ، ٹی آر ایس کے ریاستی سکریٹری جکارگھونندن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT